پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں ایک اور بڑا اضافہ دیکھنے کو آیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونا اب 2500 روپے کے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 4 ہزار روپے تک پہنچ چکا ہے۔
اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت میں 2144 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اب یہ 2 لاکھ 60 ہزار 631 روپے پر پہنچ چکا ہے۔
دوسری طرف، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے۔ بین الاقوامی سطح پر 25 ڈالر کا اضافہ دیکھنے کو ملا، جس سے سونا اب 2913 ڈالر فی اونس پر دستیاب ہے۔