’ٹائٹن‘ آبدوز کے پھٹنے کی خوفناک آڈیو سامنے آگئی۔۔

image

امریکی سائنسی ادارے نیشنل اوشینک اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن نے ٹائی ٹینک کے ملبے کی طرف سفر کے دوران تباہ ہونے والی آبدوز ٹائٹن کی آخری لمحوں کی ہولناک آڈیو جاری کر دی۔

20 سیکنڈ کی اس آڈیو میں ایک شدید پھٹنے کی آواز سنائی دیتی ہے، جس کے بعد ایک گونجتا ہوا شور بھی سنا جاتا ہے۔ یہ آوازیں مبینہ طور پر وہی ہیں جو ٹائٹن کی تباہی کے وقت پیدا ہوئیں جب آبدوز بحر اوقیانوس کی گہرائیوں میں غرق ہوئی۔

نیویارک پوسٹ کے مطابق، یہ ریکارڈنگ ایک مخصوص مورڈ پیوسیو ایکوسٹک سسٹم کے ذریعے حاصل کی گئی۔ یہ وہ وقت تھا جب اوشین گیٹ کی آبدوز تقریباً 900 میل دور پانی کے دباؤ میں پھنس گئی تھی۔

امریکی کوسٹ گارڈ نے اس آڈیو کو ٹائٹن کی پھٹنے کی آوازوں کے صوتی اخراج کا مجموعہ قرار دیا۔

یاد رہے کہ اوشین گیٹ کی تیار کردہ یہ آبدوز 18 جون 2023 کو ٹائی ٹینک کے ملبے کی طرف جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئی تھی، جس کے نتیجے میں کمپنی کے چیف ایگزیکٹو اسٹاکٹن رش، پاکستانی شہری شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان داؤد، اور دیگر افراد ہیمش ہارڈنگ اور پال ہنری نارجیولیٹ جان کی بازی ہار گئے تھے۔

دھیرے دھیرے تلاش کے بعد آبدوز کا ملبہ دریافت کیا گیا، اور حکام نے بتایا کہ اس کے لاپتا ہونے کے فوراً بعد ہی اس کی تباہی کا امکان زیادہ تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow