لائیو: کھلی منافقت، سندھ اور پنجاب کے وزرا میں لڑائی اور وفاق میں بھائی بھائی، بیرسٹر سیف 

image

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ اور پنجاب کے وزرا میں لڑائی ہے جبکہ وفاق میں بھائی بھائی ہیں، یہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کھلی منافقت کا ثبوت ہے۔

بیرسٹر سیف نے جاری بیان میں کہا کہ حکومت کے تمام اتحادی لوٹ کے مال کی تقسیم پر لڑ رہے ہیں اور رمضان کے آغاز سے پہلے ہی حکمرانوں نے اپنی فیکٹریوں کی چینی مہنگی کر دی ہے۔ 

ایک سال میں پاکستان کے قرضوں اور واجبات میں 6 ہزار 106 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے جو ن لیگ اور پی پی پی حکومت کا لایا ہوا عذاب ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ اور پی پی پی کی نمائشی لڑائی میں عوام مہنگائی اور ملک قرض کی دلدل میں دھنس چکا ہے۔

 پاکستان کاروبار کے لیے اوپن ہے، سرمایہ کاروں کو تمام سہولتیں فراہم کریں گے: ڈاکٹر مصدق ملک

وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کاروبار کے لیے اوپن ہے، سرمایہ کاروں کے لیے تمام سہولتیں فراہم کریں گے۔

ڈاکٹر مصدق ملک نے سالانہ ٹیکنیکل کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ دس سال بعد چالیس نئے آفشور منرل بلاکس کااعلان کیا ہے، شیل اور ٹائٹ گیس کے ذخائر موجود ہیں لیکن ایک بہت بڑا حصہ ابھی تک دریافت نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پرائس کیپ کے ساتھ آئل سیکٹر اوپن کرنے کی پالیسی لا رہے ہیں، آئل سیکٹر کو جدید ٹیکنالوجی پر شفٹ کرنا ہو گا۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم کا مزید کہنا تھا کہ لڑائی جھگڑے کی جگہ ترقی پر توجہ ہونی چاہیے اور سب تک توانائی کی فراہمی ہمارے سٹریٹجی کا اہم جز ہے۔

لوئر کرم میں سکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر فائرنگ سے 4 اہلکار جان سے گئے

لوئر کرم میں سکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر فائرنگ سے 4 سکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ 5 زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بگن کے علاقہ اوچت میں گزشتہ رات ریسکیو آپریشن کرنی والے سکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر فائرنگ ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے سکیورٹی فورسز کی تین گاڑیوں کو نذرِ آتش کیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز کے اہلکار کانوائے کی گاڑیوں اور ڈرائیوروں کو حملہ آوروں سے ریسکیو کرنے کی کارروائی کر رہے تھے۔ 

حملے کے بعد ضلع کرم کے لیے آمد و رفت کا سلسلہ بند ہے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts