’ہمیں فلسطینی ریاست کے حوالے سے سعودی عرب کے بیان کی توثیق کرنی چاہیے‘

image
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے حوالے سے ہمیں سعودی عرب کی طرف سے جاری کردہ بیان کی توثیق کرنی چاہیے۔

منگل کو نیویارک میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے او آئی سی گروپ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان او آئی سی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں سیز فائر پر عملدرآمد کے لیے سفارتی راستے اپنانا ہوں گے اور بحالی کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے اقدامات ضروری ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی تجاویز کی سختی سے مخالفت کرنی چاہیے۔

اس سے قبل اوآئی سی گروپ کی بریفنگ کے دوران سفیروں سے گفتگو میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اسلامی ممالک پرزور دیا کہ وہ فلسطین کے مفادات اور عرب و مسلم امہ کے مقاصد و اصولوں کے تحفظ کے لیے مل کر کام کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کرنا چاہییں۔

اسحاق ڈارنے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کے لیے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے اور عالمی برادری سے کشمیر کے تنازع کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق پُرامن طور پر حل کرنے کامطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا بھی اظہار کیا۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts