سوپ کے پیالے میں پیشاب کرنے کی ویڈیو، ریستوران کا چار ہزار گاہکوں کے لیے معاوضے کا اعلان

ہیڈی لاؤ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ان کا سٹاف ان لڑکوں کو یہ حرکت کرنے سے روکنے میں ناکام رہا۔ ہیڈی لاؤ کا مزید کہنا تھا کہ انھیں یہ معلوم کرنے میں بھی تقریباً ایک ہفتہ لگا کہ یہ واقعہ ان کے کس ریستوران میں پیش آیا ہے کیونکہ ان کی شنگھائی شہر میں ایک درجن سے زیادہ برانچز ہیں۔
سوپ
Getty Images
ہیڈی لاؤ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ان کا سٹاف ان لڑکوں کو یہ حرکت کرنے سے روکنے میں ناکام رہا

چین کی سب سے بڑی فوڈ چین ہیڈی لاؤ نے شنگھائی میں اپنے ریستوران میں کھانا کھانے آنے والے چار ہزار سے زائد گاہکوں کو معاوضہ دینے کی پیشکش کی ہے کیونکہ دو لڑکوں نے ان کے سوپ کے پیالے میں پیشاب کر دیا تھا۔

گذشتہ مہینے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ریستوران کے ایک کمرے میں دو لڑکوں کو سوپ کے ایک پیالے میں پیشاب کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا۔ یہ بات واضح نہیں کہ یہ ویڈیو کس نے بنائی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں 17 سالہ لڑکے واقعے کے وقت نشے کی حالت میں تھے اور انھیں گرفتار بھی کر لیا گیا تھا۔

ایسے کوئی ثبوت موجود نہیں جس سے معلوم ہو سکے کہ کسی نے یہ سوپ پیا ہو۔

ہیڈی لاؤ نے اس واقعے کے بعد اپنے گاہکوں سے معذرت کی اور کہا کہ اس نے اپنے تمام برتن اور دیگر اشیا تبدیل کر لیے ہیں۔

یہ واقعہ فروری میں ہوا تھا لیکن کمپنی کو واقعے سے متعلق کچھ دن پہلے ہی علم ہوا جب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی۔

سوپ
Getty Images
ایسے کوئی ثبوت موجود نہیں جس سے معلوم ہو سکے کہ کسی نے یہ سوپ پیا ہو

ہیڈی لاؤ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ان کا سٹاف ان لڑکوں کو یہ حرکت کرنے سے روکنے میں ناکام رہا۔ ہیڈی لاؤ کا مزید کہنا تھا کہ انھیں یہ معلوم کرنے میں بھی تقریباً ایک ہفتہ لگا کہ یہ واقعہ ان کے کس ریستوران میں پیش آیا کیونکہ ان کی شنگھائی شہر میں ایک درجن سے زیادہ برانچز ہیں۔

’ہم مکمل طور پر سمجھتے ہیں کہ اس واقعے سے ہمارے گاہکوں کو ذہنی تناؤ کا سامنا کرنا پڑا اور ہم کسی بھی صورت میں اس کا ازالہ نہیں کر سکتے لیکن ہم اس کی پوری ذمہ داری لیتے ہیں۔‘

سوپ
Getty Images
یہ واقعہ فروری میں ہوا تھا لیکن کمپنی کو واقعے سے متعلق کچھ دنوں پہلے ہی علم ہوا

کمپنی نے کہا ہے کہ 24 فروری سے 8 مارچ تک ریستوران میں کھانا کھانے والے تمام افراد کو ان کے خرچ کیے گئے پیسوں سے 10 گُنا زیادہ پیسے واپس کیے جائیں گے۔

کمپنی کے دنیا بھر میں ایک ہزار سے زیادہ ریستوران ہیں۔ ہیڈی لاؤ دنیا بھر میں اپنی اچھی کسٹمر سروس اور دوستانہ ماحول کی وجہ سے جانا جاتا ہے جہاں بچوں اور خواتین کا پھولوں اور مٹھائیوں سے استقبال کیا جاتا ہے۔


News Source

مزید خبریں

BBC

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts