بگ باس 13 سے شہرت پانے والی شیفالی جریوالہ کی اچانک موت کیسے ہوئی؟

image

بھارت کی مشہور ماڈل اور اداکارہ شيفالی جریوالا اچانک انتقال کر گئیں۔ ان کی عمر 42 سال تھی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شيفالی کو جمعہ کے روز ان کے شوہر اداکار پراگ تیاغی اور تین دیگر افراد نے ممبئی کے بیلوویو ملٹی اسپیشلٹی اسپتال پہنچایا، مگر اسپتال کے عملے نے تصدیق کی کہ وہ اسپتال لانے سے پہلے ہی دم توڑ چکی تھیں۔

اسپتال کے ایک اسٹاف ممبر نے ابتدائی رپورٹ میں بتایا: ’’شيفالی جریوالا کو جب لایا گیا تو وہ پہلے ہی وفات پا چکی تھیں، ان کے شوہر اور چند دیگر افراد ان کے ساتھ تھے۔‘‘

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی موت اچانک دل کا دورہ پڑنے سے واقع ہوئی. شیفالی کو اداکاری کے علاوہ بگ باس 13 میں شرکت سے شہرت ملی تھی.


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US