بس ایک بندی لگائی اور شور مچ گیا، شمعون بشریٰ انصاری کے حق میں بول پڑے

image

معروف پاکستانی اداکار، ہدایتکار اور اسکرین رائٹر شمعون عباسی نے حالیہ دنوں میں بُشریٰ انصاری کے تنازع پر اپنی رائے سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں انہوں نے طنزیہ انداز میں لوگوں کی منافقت کو اجاگر کیا۔

شمعون عباسی نے کہا اس ملک میں ایک بڑا مسئلہ پیش آیا ہے جسے معاف نہیں کیا جا سکتا اور وہ ہے بُشریٰ انصاری کا اپنے ماتھے پر بندی لگانا۔ بُشریٰ انصاری! یہ کیا کیا؟ آپ استاد ہیں، اداکار نہیں۔ ایک استاد کو بندی سے کیا لینا دینا؟ آپ نے ایک ایسے قوم کو ناراض کر دیا جو دہائیوں سے بالی وڈ کے گانوں پر جھوم رہی ہے۔ بس ایک بندیاں کے ذریعے اس بالی وڈ سے محبت کرنے والی قوم کو ناراض کر دیا۔ ہمیشہ یاد رکھیں، آپ استاد ہیں،ایسا لباس نہیں پہننا چاہیے تھا ہم معاف نہیں کریں گے۔

یہ تنازع اس وقت پیدا ہوا جب بُشریٰ انصاری نے اپنے نئے ڈرامے میں ہندو کردار کا روپ دکھاتے ہوئے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کی۔ اس ڈرامے کے پلاٹ اور ہدایت کاری ان کے شوہر اقبال حسین نے کی ہے۔

شائقین نے ان کی پوسٹ پر تنقیدی اور سخت تبصرے کیے جبکہ کچھ ٹرولز کو بُشریٰ انصاری نے خود بلاک یا جواب دے کر خاموش کروا دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US