ڈرامہ کفیل میں کاشف محمود کی اداکاری نے مداحوں کے دل جیت لیے

image

پاکستانی اداکار کاشف محمود جو پی ٹی وی کے ہٹ ڈراموں سے شہرت رکھتے ہیں اپنی حالیہ ڈرامہ سیریل کفیل میں اداکاری پر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔

ڈرامہ میں کاشف محمود صنم سعید کے کردار زیبا کے والد کا کردار ادا کر رہے ہیں اور مداح انہیں ایک سپورٹیو اور پرانے انداز کے والد کے طور پر سراہ رہے ہیں۔

کاشف محمود نے حال ہی میں ڈرامہ کے ایک منظر کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور مداحوں سے پوچھا کہ کیا وہ اس تصویر اور کردار کو پہچانتے ہیں۔ مداحوں نے ان کی اداکاری کی بھرپور تعریف کی۔ ایک مداح نے لکھا کفیل ایک بہت اچھا موضوع ہے جبکہ ایک اور نے کہا آپ کی اداکاری شاندار ہے، اور صنم سعید کی بھی۔

کچھ مداحوں نے کہا ہمیں آپ کا کردار بہت پسند آیا اس پرفارمنس نے آنکھوں میں آنسو لے آئے ہر بیٹی کے لیے ایسے والد کا ہونا ضروری ہے۔ ایک مداح نے پارک کے منظر میں ان کی اداکاری کو خاص طور پر سراہا۔

اداکار کے مداحوں نے یہ بھی کہا کہ اگرچہ وہ انہیں ایک سینئر اداکار کے طور پر پسند کرتے ہیں لیکن انہیں اب بھی ہیرو کے طور پر یاد رکھتے ہیں اور دیگر سینئر اداکاروں جیسے ہمایوں سعید اور فیصل قریشی کی طرح انہیں بھی لیڈ رولز میں دیکھا جانا چاہیے نہ کہ بڑے کرداروں کے والد کے طور پر۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US