معروف اداکارہ مایا خان حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو میں جذباتی ہو گئی اور اپنے دوستوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔انہوں نے ناظرین کے سامنے اپنی حقیقی دوستی اور مخلص دوستوں کے حوالے سے کھل کر اظہارِ خیال کیا۔
شو کے دوران مایا نے کہا میں بہت خوش قسمت ہوں کہ میرے پاس ایسے دوست ہیں جو اللہ کی نعمت ہیں۔ جب میں سوچتی ہوں کہ میرے دوست بس ایک کال کی دوری پر ہیں تو میں جذباتی ہو جاتی ہوں اور آنسو آ جاتے ہیں۔ میں خوش نصیب ہوں کہ ایسے خیال رکھنے والے لوگ میرے گرد موجود ہیں۔
مایا خان نے مزید کہا کہ وہ اپنے دوستوں کی موجودگی کی قدر کرتی ہیں اور یہ سوچ کر کہ وہ ہر وقت مدد کے لیے تیار ہیں، دل سے مسرور ہیں۔ انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ناظرین سے معذرت بھی کی کہ ان کے آنسوؤں نے ماحول کو جذباتی بنا دیا۔