سابق شوہر نے میری محنت کی کمائی چھین لی تھی، مایا خان

image

پاکستانی ٹی وی کی معروف میزبان اور اداکارہ مایا خان نے نادیہ خان کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی سابقہ زندگی میں ان کی تمام بچت ان کے سابق شوہر نے چھین لی تھی۔

مایا خان نے کہا میری بچت میرے پچھلے شوہر نے لے لیں تمام پیسہ اس شخص نے چھینا۔ میں نے ہر جگہ اس کے بارے میں بات کی اور میرے پاس تمام ثبوت موجود تھے۔ میں دو سال تک عدالتوں میں گئی لیکن اپنی محنت کی کمائی واپس نہیں پا سکی۔

آپ درست کہتے ہیں کہ میں میڈیا کی طرف بھی جا سکتی تھی لیکن جب کوئی شخص صدمے سے گزرتا ہے تو اس طرح کی چیزیں ذہن میں نہیں آتیں۔ عدالت کے دنوں میں میں واقعی بہت مشکل میں تھی کیونکہ جب ہم جیسے مشہور لوگ عدالت جاتے ہیں اور لوگ ہمیں پہچان لیتے ہیں تو یہ ایک صدمہ ہوتا ہے کہ خود کو اتنی کمزور حالت میں دیکھیں۔

مایا خان نے اپنے تجربے کے بارے میں کھل کر بات کی اور بتایا کہ عدالت کے مراحل اور سماجی دباؤ نے ان کے لیے شدید ذہنی اور جذباتی مشکلات پیدا کیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US