مونگ پھلی کے سرخ چھلکے میں چھپا ہے غذائیت کا اصل خزانہ

image

سردیوں کے موسم میں گلیوں اور بازاروں میں بھنی ہوئی مونگ پھلی کی خوشبو ہر کسی کو لبھاتی ہے مگر اکثر لوگ اسے کھاتے وقت اس کے باریک سرخ چھلکے کو الگ کر دیتے ہیں جو حقیقت میں اس کے سب سے زیادہ غذائی فوائد کا حامل ہوتا ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق مونگ پھلی کے سرخ چھلکے میں قدرتی فائبر، طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامن ای، وٹامن بی 6، پولی فینولز اور فلیوونائڈز موجود ہوتے ہیں جو جسم کو فری ریڈیکلز سے بچاتے، قوتِ مدافعت بڑھاتے اور دل کی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔ یہ فائبر نظامِ ہاضمہ کے لیے بھی مفید ہے اور قبض اور خون میں شوگر کی سطح میں اچانک اضافے سے بچاتا ہے۔

ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ مونگ پھلی کا حد سے زیادہ استعمال گیس، بدہضمی یا اپھارے کا سبب بن سکتا ہے اس لیے اعتدال کے ساتھ استعمال ضروری ہے۔ الرجی یا معدے کے مسائل والے افراد کو ڈاکٹر سے مشورہ کرنے کا کہا گیا ہے۔

سردیوں میں مونگ پھلی کو اس کے سرخ چھلکے سمیت کھانا زیادہ فائدہ مند ہے کیونکہ اصل غذائیت اور توانائی اسی میں چھپی ہوتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US