خیبرپختونخوا: ہنگو میں دو دھماکے، ایس پی سمیت تین پولیس اہلکار جان سے گئے

image
خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں ایس پی سمیت تین پولیس اہلکار جان سے گئے۔

جمعہ کے روز بلیامینہ پولیس سٹیشن کے قریب قائم ایک چیک پوسٹ کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق اس دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تاہم کچھ ہی دیر بعد سڑک کنارے نصب ایک اور بارودی مواد (آئی ای ڈی) کا دھماکہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایس پی سمیت تین پولیس اہلکار جان سے گئے۔

سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں اور لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

دھماکے کے نتیجے میں ایس پی آپریشن اسد زبیر سمیت تین پولیس اہلکار جان سے گئے جبکہ دو راہ گیر بھی زخمی ہوئے۔

ڈی پی او ہنگو خان زیب کے مطابق پہلا دھماکہ خالی چیک پوسٹ پر کیا گیا جبکہ دوسرا دھماکہ ایس پی آپریشنز کی گاڑی کے قریب کیا گیا جو گشت کررہے تھے۔ ایس پی کے ہمراہ دو گن مین بھی تھے- 

 وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر اپیکس کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کر لیا-

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ امن کے قیام کےلیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے-

واضح رہے کہ 19 جولائی کو ہنگو کے ڈی پی او خالد خان حملے میں زخمی ہوئے تھے جبکہ مقابلے میں 5 دہشتگرد مارے گئے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US