ورلڈ کپ ہاکی سے اچانک دستبرداری… اصل وجہ کیا ہے؟

image

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھارت میں ہونے والے ایف آئی ایچ جونیئر ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایف آئی ایچ کے ایک عہدیدار کے مطابق انہیں پی ایچ ایف کی جانب سے موصول ہونے والی ای میل میں تحریری طور پر آگاہ کیا گیا ہے کہ پاکستان اپنی جونیئر ٹیم بھارت نہیں بھیجے گا۔

پی ایچ ایف نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ٹیم کے میچز کسی غیر جانبدار مقام پر کرائے جائیں، اور اگر یہ ممکن نہیں تو پاکستان اپنی شرکت سے معذرت کرتا ہے۔ جونیئر ورلڈ کپ اگلے ماہ بھارتی شہر چنئی میں منعقد ہونا ہے۔

ذرائع کے مطابق رواں برس مئی میں پاکستان بھارت کشیدگی کے بعد یہ تیسرا موقع ہے کہ پاکستان اپنی ٹیم بھارت نہیں بھیج رہا۔ اس سے قبل دو مزید ہاکی ٹورنامنٹس میں بھی پاکستان نے شرکت نہیں کی تھی۔ پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں کھلاڑیوں کو بھارت بھیجنا ممکنہ خطرات کا باعث بن سکتا ہے اور فیڈریشن کھلاڑیوں کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

ہاکی شائقین اس فیصلے پر مایوسی کا اظہار کر رہے ہیں، تاہم پی ایچ ایف کا دعویٰ ہے کہ صورتحال بہتر ہوتے ہی بین الاقوامی مقابلوں میں بھرپور شرکت دوبارہ شروع کی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US