پی سی بی نے شان مسعود کو نیا عہدہ دے دیا ، نئی منزل کیا ہے؟

image

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کو باقاعدہ طور پر نیا انتظامی کردار سونپ دیا ہے۔ پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق شان مسعود کو انٹرنیشنل کرکٹ اور پلئیرز افیئرز کا کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا ہے۔

بورڈ نے اپنی پریس ریلیز میں مزید تفصیلات جاری نہیں کیں تاہم ذرائع کے مطابق یہ تقرری شان مسعود کے لیے ایک بڑے انتظامی کردار کی طرف پہلا قدم ہے۔ اطلاعات کے مطابق آنے والے دنوں میں انہیں ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز کی ذمہ داریاں بھی دی جا سکتی ہیں۔

شان مسعود اس وقت پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں اور کرکٹ حلقوں میں ان کے اس دوہرے کردار کو اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کا یہ فیصلہ بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان بہتر رابطہ، بین الاقوامی سطح پر پاکستانی کرکٹ کے معاملات کی مضبوط نمائندگی اور جدید کرکٹ ڈھانچے کی ضروریات پیشِ نظر کیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US