لندن : بانی ایم کیو ایم الطاف حسین تیزی سے روبہ صحت ہیں، رہنما ایم کیو ایم لندن مصطفی عزیز آبادی

image

رہنما ایم کیو ایم لندن مصطفی عزیز آبادی کے مطابق ‏الطاف حسین مقامی اسپتال میں آج تیسرے دن بھی امراض قلب کے عالمی شہرت کے حامل کارڈیو لوجسٹ ڈاکٹر ڈیوڈ لپکن کے زیر نگرانی ہیں۔ ان کے طبی معائنے اور ٹیسٹ کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ۔ میڈیکل کنڈیشن کے پیش نظر ڈاکٹروں کی ہدایت پر آج تیسرے روز بھی جناب الطاف حسین کو خون چڑھایا گیا۔

‏ڈاکٹروں نے الطاف حسین کو فزیو تھراپی بھی تجویز کی۔ جس کے بعد فزیو تھراپسٹ کی مدد سے آج انھوں نے وارڈ میں تھوڑی چہل قدمی بھی کی۔ ‏واضح رہے کہ جناب الطاف حسین اپنی علالت کے باعث گزشتہ پانچ روز سے لندن کے مقامی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ ‏مصطفی عزیز آبادی نے تحریک کے تمام کارکنوں ، ہمدردوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بانی و قائد جناب الطاف حسین کی مکمل صحتیابی اور درازی عمر کےلئے دعاؤں اور صدقات کا سلسلہ جاری رکھیں


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts