ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی گئی ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نرخوں میں کمی کے فیصلے کو حتمی شکل دے دی۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 66 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 263 روپے 2 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 1 روپے 39 پیسے فی لیٹر کمی منظور کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کا نیا ریٹ 275 روپے 42 پیسے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
مٹی کے تیل کے نرخ میں بھی ردوبدل کیا گیا ہے، جس کے تحت 3 روپے 26 پیسے کمی کے بعد اس کی نئی قیمت 181 روپے 71 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔