ڈیفنس کے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی جانے والی ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کے شناختی کارڈ سے متعلق اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔
تفتیشی زرائع کا کہنا ہے کہ ڈیفنس میں فلیٹ سے اداکارہ حمیرا اصغرکی لاش ملنے کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس کو معلومات ملی ہیں کہ حمیرا اصغر 2 شناختی کارڈ استعمال کرتی تھیں، اداکارہ کے اصل اور ٹیمپرڈ شناختی کارڈ کی کاپیاں ہماری ویب کو مل گئیں ہیں ،حمیرااصغرنےاصل شناختی کارڈمیں ٹیمپرنگ کرکےتاریخ پیدائش تبدیل کی تھی.
اصل شناختی کارڈمیں حمیراکی تاریخ پیدائش10اکتوبر1983درج ہے جبکہ ٹیمپرڈ شناختی کارڈپر حمیرااصغر کی تاریخ پیدائش10اکتوبر1997درج ہے،اس حوالے سے پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ حمیرا اصغر ٹیمپرڈ شناختی کارڈ کا استعمال شوبز کی فیلڈ میں کیا کرتی تھی۔