بجلی کے بلوں پراین ایف سی ایوارڈ کی رقم سے پیشگی کٹوتی کا معاملہ، خیبرپختونخوا حکومت نے مشترکہ مفادات کی کونسل میں درخواست داخل کردی تینوں صوبوں سے رائے طلب کرلی گئی ہے، پیشگی یا ایٹ سورس کٹوتی آئین کے خلاف ہے بجلی کے بل ملیں تو اس کی ادائیگی کی جائے گی ۔
حکومت سندھ نے خیبرپختونخوا کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پیشگی کٹوتیوں سے صوبہ کا پورا نظام متاثرہوتا ہے،
بلوچستان نے بھی پیشگی کٹوتیوں کی مخالفت کرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کے موقف کی حمایت کی ہے ، تین صوبوں کی مخالفت کے بعد مشترکہ مفادات کی کونسل میں معاملہ زیربحث آئے گا پیشگی کٹوتیاں بند ہوںگی.
دوسری جانب حکومت سندھ نے اپنی سمری بھی تیارکرنا شروع کردی جو مشترکہ مفادات کی کونسل میں بھیجی جائے گی ۔۔