لیاری مرزا آدم خان روڈ پر چاکیواڑہ پولیس کی کارروائی ، لیاری گینگ وار کے سربراہ عزیر بلوچ کا بھائی زبیر جان بلوچ کوگرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم زبیر بلوچ عرف سیٹھا کو گذشتہ شب منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کیا گیا جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
ملزم زبیر بلوچ کے قبضے سے 85 گرام کرسٹل منشیات برآمد ہوئی ہے ملزم ماضی میں بھی کئی بار گرفتار ہوچکا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ زبیرجان چند روز قبل ہی جیل سے ضمانت پر رہا ہوکر آیا تھا اوردوبارہ منشیات فروخت کررہا تھا ۔واضح رہے کہ ملزم ماضی میں 12سال جیل کی سزا بھی کاٹ چکا ہے ،پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔