صوبہ پنجاب میں تیز بارشوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور ’پی ڈی ایم اے‘ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں مون سون بارشوں کے باعث 63 شہری ہلاک جبکہ 290 زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب حکام نے راولپنڈی کے لیے فلڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے ایک روزہ تعطیل کا اعلان کیا ہے اور نالہ لئی کے اطراف رہنے والوں کو انخلا کی ہدایت کی ہے۔
- پنجاب بھر میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری، گذشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے بھر میں 63 افراد ہلاک،290 زخمی
- راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ ہونے کے بعد ایک روزہ تعطیل کا اعلان، نالہ لئی کے اطراف کے رہائشیوں کو انخلا کی ہدایت
- چکوال میں سیلابی ریلے میں پھنسے افراد کے ریسکیو کے لیے فوج طلب، جہلم فلیش فلڈمیں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری
- محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے
- اسرائیل کے ساتھ کھلی جنگ کا آپشن موجود تھا مگر امریکہ، سعودی عرب اور ترکی کی ثالثی نے خطے کو بچا لیا: شامی صدر احمد الشراع
پنجاب میں تیز بارشوں کے باعث 24 گھنٹوں میں 63 ہلاکتیں: چکوال اور جہلم میں سیلاب میں پھنسے افراد کو بچانے کے لیے آپریشن جاری، راولپنڈی میں رین ایمرجنسی