قلات میں گزشتہ روزدہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق قوالوں کی میتیں کراچی پہنچا دی گئیں۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے میتوں کو مارٹن کوارٹر میں واقع سردخانے منتقل کردیا، اہل خانہ کے مطابق شہید افراد کا جنازہ بعدنماز عصر ادا کیا جائے گا۔
نماز جنازہ کا اہتمام پی آئی بی اسپورٹس کمپلکس میں کیا گیا ہے جبکہ تدفین لیاقت آباد کے قبرستان میں کی جائے گی، احمد صابری قوال کی رہائش گاہ پر بڑی تعداد میں اہل علاقہ اور عزیز واقارب موجود ہیں جبکہ علاقے میں سوگ کا سماں ہے۔