محمود آباد میں عمارت کی چھت گرنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق منظور کالونی گلی نمبر 2 کے قریب عمارت کی چھت گرنے کی اطلاع پر امدادی ٹیم موقع پر پہنچی۔
ریسکیو ترجمان کا کہنا ہے کہ عمارت کی چھت گرنے کے نتیجے میں 3 افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو کرلیا گیا ہے۔