9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: انسداد دہشتگردی عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا

image
نو مئی کے پرتشدد واقعات سے متعلق شیر پاؤ پل پر تقاریر اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے تمام شواہد اور دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ کوٹ لکھپت جیل میں قائم خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی۔ تھانہ سرور روڈ پولیس کی جانب سے ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید، افضال عظیم پاہٹ، خالد پاہٹ، حمزہ پاہٹ، زیاس خان، علی حسن، رانا تنویر، ریاض حسین، اظہار حسین اور محمد افتخار کے خلاف مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ پراسیکیوشن نے مقدمے میں 61 گواہوں کے بیانات قلمبند کروائے جب کہ ملزمان کی جانب سے برہان معظم ملک سمیت دیگر وکلاء نے جرح کے بعد حتمی دلائل مکمل کیے۔ یہ مقدمہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر روزانہ کی بنیاد پر چلایا گیا اور عدالت نے شواہد و دلائل کی روشنی میں فیصلہ محفوظ کر لیا۔ واضح رہے کہ لاہور میں نو مئی کے واقعات سے متعلق مجموعی طور پر 12 مقدمات انسداد دہشتگردی عدالتوں میں زیرِ سماعت ہیں۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US