پرنسپل بختاور کیڈٹ کالج فار گرلز نے 6 کروڑ روپے فنڈ مانگ لیا

image

پرنسپل بختاور کیڈٹ کالج فار گرلز شہید بینظیر آباد نے کالج کے لیے 6 کروڑ روپے طلب کرلیے ہیں۔

پرنسپل بختاور کیڈٹ کالج فار گرلز شہید بینظیر آباد نے سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کو خط لکھ کر فنڈز جاری کرانے کی سفارش کردی، پرنسپل نے لیٹر میں لکھا ہے کہ بارشوں سے شدید نقصانات ہوئے ہیں، خواتین اور مرد اسٹاف کے ہاسٹلز کی تعمیر اور گھڑ سواری کلب کے لیے رقم درکار ہے۔

پرنسپل نے خط میں لکھا ہے کہ خواتین اسٹاف کے رہائشی ہاسٹل کا تعمیراتی کام ہورہا ہے، پہلی سہ ماہی کی ڈیڑھ کروڑ روپے کی قسط جلد جاری کی جائے تاکہ جاری ترقیاتی کام چلتا رہے۔

دوسری جانب محکمہ اسکول ایجوکیشن نے محکمہ خزانہ کو بجٹ میں شامل کیڈٹ کالجز کے بجٹ کی تفصیلات ارسال کردیں۔

محکمہ خزانہ کو بتایا گیا کہ بختاور کیڈٹ کالج فار گرلز شہید بینظیر آباد 11 مارچ 2024ء کو منظور کیا گیا تھا، منصوبہ مکمل کرنے کی آخری تاریخ جون 2027ء مقرر کی گئی ہے، منصوبے پر 23 کروڑ 97 لاکھ روپے کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا تھا اور جون 2025ء تک 2 کروڑ روپے خرچ کیےگئے۔

گذشتہ مالی سال سے 21 کروڑ 97 لاکھ روپے رواں مالی سال میں منتقل کیے گئے، رواں مالی سال 2025-26ء میں منصوبے کے لیے 6 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں، جون 2025ء تک 8 فیصد رقم خرچ کی گئی ، منصوبے پر جون 2026ء تک 33 فیصد رقم خرچ کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US