رم جھم اور بوندا باندی۔۔ کیا آج کراچی میں تیز بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

image

کراچی کے علاقے کورنگی اور لانڈھی میں ہلکی بارش ہوئی ہے جس کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹےکے دوران شہر کا مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ بارش اور بوندا باندی بھی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کی آج شہر کا کم سےکم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں آئندہ دنوں ہوا کے کم دباؤ کا امکان ہے جو کراچی پربھی اثر انداز ہو سکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow