گزشتہ روز کراچی کے نجی اسپتال میں نوبیاہتا جوڑے کے ہاں قبل از وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی. جن میں سے 2 انتقال کر گئے ہیں.
یہ بچے کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں پیدا ہوئے البتہ دو نومولود بچوں نے دورانِ علاج دم توڑ دیا.
ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ بچے وقت سے پہلے پیدا ہوئے ہیں اور تمام بچوں کا وزن انتہائی کم ہے۔ جبکہ زندہ رہنے والے تینوں بچوں کو بھی سانس لینے میں مشکلات درپیش ہیں.
واضح رہے کہ خاتون نے آپریشن کے ذریعے 3 لڑکوں اور 2 لڑکیوں کو جنم دیا تھا۔