کراچی میں خاتون نے بیک وقت 5 بچوں کو جنم دے دیا

image

کراچی میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی، قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کا وزن بہت کم ہے۔

کراچی کے علاقہ بلدیہ ٹاؤن کی رہائشی خاتون کے ہاں نجی اسپتال میں بیک وقت پانچ بچوں (جن میں تین لڑکیاں اور دو لڑکے شامل ہیں ) کی پیدائش ہوئی ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق بچوں کی پیدائش وقت سے پہلے ہوئی جس کی وجہ سے ان کا وزن بہت کم ہے اور سب کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔

خاتون کے شوہر عدنان شیخ نے بتایا کہ بچوں کی حالت اب پہلے سے بہتر ہے ، تاہم انہوں نے نجی اسپتال کے بھاری اخراجات برداشت کرنے میں مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے مالی مدد کی اپیل کی ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ قبل از وقت پیدائش کی وجہ سے بچوں کو خصوصی نگہداشت کی ضرورت ہے اور ان کی صحت کی بہتری کے لیے مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow