مہندی اور میک اپ لگا کر موت کی خبر۔۔ نشو بیگم کے کون سے داماد انتقال کرگئے؟ خبر دینے کے انداز نے لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا

image

"اتنی میک اپ کے ساتھ موت کی خبر دینے آئی ہو؟ شرم نہیں آتی؟"

"اتنی جوان موت کا اعلان کرتے ہوئے بھی مہندی اور میک اپ؟"

"تمہیں بیٹی کے ساتھ ہونا چاہیے، یوٹیوب پر نہیں!"

انٹرنیٹ پر یہی چند جملے گردش کر رہے ہیں اور سوشل میڈیا صارفین ایک بار پھر تقسیم ہو گئے ہیں، اس بار نشانے پر ہیں پاکستان فلم انڈسٹری کی ماضی کی مقبول ترین اداکارہ نِشو جی، جو اپنی بیٹی عائشہ کے شوہر کے اچانک انتقال کی خبر دینے کے لیے یوٹیوب پر آئیں، مگر ان کے اندازِ پیشکش نے انٹرنیٹ کو ہلا کر رکھ دیا۔

یوٹیوب پر موت کی خبر، مگر مکمل تیار ہو کر؟

نِشو جی، جو معروف اداکارہ صاحبہ کی والدہ اور مشہور اداکار افضل خان (جانو ریمبو) کی ساس ہیں، ایک دکھی دل کے ساتھ یوٹیوب پر سامنے آئیں۔ انہوں نے آبدیدہ لہجے میں بتایا کہ ان کی بیٹی عائشہ کے شوہر، جو معروف اداکارہ فردوس بیگم کے صاحبزادے تھے، اچانک حرکتِ قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔ ان کی عمر صرف 47 سال تھی۔

نِشو جی نے بتایا کہ وہ اس لیے ویڈیو بنا رہی ہیں کیونکہ لوگ ان سے پوچھ رہے تھے۔ انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی اور کہا کہ یہ دکھ ایسا ہے کہ وہ الفاظ میں بیان نہیں کر سکتیں۔ مگر ویڈیو میں جو چیز سب سے زیادہ نمایاں ہوئی، وہ ان کا سفید لباس، بنا سنوارا چہرہ، میک اپ، اور ہاتھوں پر لگی مہندی تھی، جس نے سوشل میڈیا صارفین کو ہلا کر رکھ دیا۔

نِشو کے اس انداز نے ویڈیو کے مقصد سے زیادہ توجہ اپنی ظاہری حالت پر مرکوز کرا دی۔ کئی صارفین نے کہا کہ وہ اپنی بیٹی کے پاس وقت گزارنے کی بجائے یوٹیوب پر ویڈیو بنانے میں مصروف ہیں۔ کچھ نے سوال اٹھایا کہ کیا کسی کے انتقال پر اتنی تیاری اور بناوٹ مناسب ہے؟ لیکن دوسری جانب کچھ لوگ ان کے دفاع میں بھی سامنے آئے۔ ان کا کہنا ہے کہ شاید نِشو پہلے سے کسی شو یا کام سے تیار تھیں یا شاید یہ ان کا اپنا غم سے نمٹنے کا طریقہ ہے۔ کچھ نے کہا کہ "ایک ماں بیٹی کے شوہر کے انتقال پر خود کو سنبھال کر لوگوں سے دعائیں مانگ رہی ہے، یہ بھی ایک ہمت کی علامت ہے۔"

ویڈیو میں نِشو بار بار کہتی رہیں کہ وہ اس ویڈیو کے ذریعے کسی دکھاوے کے لیے نہیں بلکہ دعاؤں کی درخواست کے لیے آئی ہیں۔ ان کے الفاظ جذبات سے بھرے تھے "یقین نہیں آتا یہ ہمارے ساتھ ہو گیا... اتنا پیارا بچہ تھا، بس دل بند ہو گیا اور وہ چلا گیا۔" مگر ان کا درد بھی سوشل میڈیا کی کڑی نظر سے بچ نہ سکا۔ جہاں وہ اپنے اندازِ گفتگو سے مداحوں کے دلوں میں جگہ بنانے آئی تھیں، وہیں ان کا میک اپ اور مہندی انٹرنیٹ کی تنقید کا نشانہ بن گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow