فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چین کے دورے میں اہم دفاعی و سیاسی ملاقاتیں

image

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چین کے سرکاری دورے کے دوران بیجنگ میں چین کی اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں جن میں دوطرفہ تعلقات، دفاعی تعاون اور علاقائی استحکام کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل نے چین کے نائب صدر ہان ژینگ، وزیر خارجہ وانگ ژی، سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژانگ یوشیا، پی ایل اے کے پولیٹیکل کمشنر جنرل چن ہوئی اور چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل کائی ژائی جن سے ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں میں علاقائی اور عالمی سیاسی صورتحال، سی پیک کے تحت روابط، ہائبرڈ، سرحد پار خطرات کے مقابلے کے لیے باہمی آپریشنل ہم آہنگی اور اسٹریٹیجک کوآرڈینیشن مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پیپلز لبریشن آرمی ہیڈکوارٹر پہنچنے پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ بعد ازاں دفاعی تعاون، انسداد دہشت گردی، مشترکہ تربیت، دفاعی ٹیکنالوجی میں جدت، اور ادارہ جاتی روابط کو مزید مضبوط بنانے پر گفتگو ہوئی۔

ترجمان کے مطابق دونوں ممالک نے کثیرالجہتی تعاون، خودمختاری کے احترام اور طویل المدتی علاقائی استحکام کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

فیلڈ مارشل نے چین کی مستقل حمایت پر شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ دورہ پاک چین آہنی شراکت داری اور دفاعی تعلقات کی گہرائی کا مظہر ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US