چندرشیکھر کا جیکلین کے گانے ’دم دم‘ کی بہترین ریلز بنانے پر ایک ایک کروڑ دینے کا اعلان

image
بالی وڈ کی معروف اداکارہ جیکلین فرنینڈز ان دنوں اپنی نئی میوزک ویڈیو ’دم دم‘ کے لیے خوب داد وصول کر رہی ہیں، اس گانے کو جانی اور بی پراک نے گایا ہے۔

ٹائمز ناؤ نیوز کے مطابق اس گانے کے مشہور ہونے کے بعد جیل میں قید نوسرباز سکیش چندرشیکھر نے اداکارہ کے نام تین صفحات پر مشتمل ایک خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے نہ صرف گانے کی تعریف کی ہے بلکہ اسے اداکارہ کے ساتھ اپنی محبت کی کہانی سے تشبیہہ بھی دی ہے۔

اپنے خط میں سکیش نے لکھا کہ ’گانے ’دم دم‘ کی ہر لائن اور ہر منظر بالواسطہ طور پر ہم دونوں، ہماری محبت اور ہمارے موجودہ حالات کی عکاسی کرتا ہے۔‘

دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے جیکلین کے مداحوں کے لیے ایک قرعہ اندازی کا اعلان بھی کیا ہے، جس میں ایک ایک کروڑ انڈین روپے کے 10 مکمل فرنشڈ فلیٹس بطور انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ جیکلین فرنینڈز 200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کیس کے مرکزی کردار سکیش چندرشیکھر کے ساتھ مبینہ تعلق کی وجہ سے اکثر سُرخیوں کا حصہ رہتی ہیں۔ گذشتہ برس انہوں نے الزام لگایا تھا کہ سکیش چندرشیکھر مختلف حربے استعمال کر کے اُنہیں ڈرانے دھمکانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اپنے خط میں سکیش نے جیکلین کے مداحوں کے لیے ایک قرعہ اندازی کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہمارے تمام مداحوں کے لیے، خاص طور پر جیکی کے مداحوں کے لیے ایک پیش کش ہے کہ آج سے ’90 دن‘ بعد ایک آن لائن لائیو لکی ڈرا منعقد کیا جائے گا، جس میں یوٹیوب پر گانے ’دم دم‘ پر کیے گئے ٹاپ 10 کمنٹس کو منتخب کیا جائے گا۔‘

’جیتنے والے یعنی 10 خوش نصیب افراد کو صرف انڈیا کے اندر ان کے اپنے اپنے شہروں میں ایک ایک مکمل فرنشڈ اپارٹمنٹ دیا جائے گا، ہر اپارٹمنٹ کی مالیت ایک کروڑ انڈین روپے ہو گی۔ تمام رجسٹریشن اور ٹیکس کے اخراجات میں خود برداشت کروں گا۔ آپ سب کو بس یہ کرنا ہے کہ گانا ’دم دم‘ آئندہ 90 دنوں میں بلاک بسٹر بن جائے اور سب سے زیادہ دیکھا جانے والا گانا ہو۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’اپنے تمام دوستوں اور خاندان والوں سے کہیں کہ وہ ’دم دم‘ گانا اس کے آفیشل چینل یا جیکی کے پیج پر دیکھیں اور کمنٹ کریں۔ حتیٰ کہ جیکی کے انسٹاگرام پیج پر ’دم دم‘ پر بنائی گئی ریلز بھی اس لکی ڈرا کے لیے شمار کی جائیں گی۔‘

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow