جیکب آباد کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا، تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

image

جیکب آباد کے قریب ریلوے ٹریک پر ہونے والے دھماکے کے باعث جعفر ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ریلوے حکام نے واقعے کے بعد فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں اور متاثرہ علاقے میں ٹرینوں کی آمد و رفت معطل کر دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق ٹریک کو کلیئر کرنے اور نقصان کا جائزہ لینے کے لیے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور متعلقہ ادارے موقع پر پہنچ کر شواہد جمع کر رہے ہیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ دھماکے کی نوعیت اور ذمہ دار عناصر کا پتہ لگایا جا سکے۔

دریں اثنا بلوچستان کی کالعدم تنظیم نے مذکورہ دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow