بلوچستان میں انسداد پولیو مہم، 5 لاکھ 85 ہزار بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا ہدف

image

بلوچستان میں پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے ایک ہفتے پر محیط انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے کر دیا گیا ہے جو 4 اگست 2025 تک جاری رہے گی۔ مہم کے دوران 4 سے 59 ماہ کی عمر کے 5 لاکھ 85 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی فرکشنل ان ایکٹیویٹڈ پولیو ویکسین (fIPV) کے ٹیکے اور اوورل پولیو ویکسین (OPV) کے قطرے پلائے جائیں گے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے کوآرڈینیٹر انعام الحق کے مطابق یہ مہم صوبے کے 123 ہائی رسک یونین کونسلز میں جاری ہے جن میں کوئٹہ، پشین، چمن، ڈیرہ بگٹی، دکی، ژوب اور قلعہ عبداللہ شامل ہیں۔

انعام الحق نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کے لیے ویکسین ضرور لگوائیں۔

مہم میں مجموعی طور پر 1,835 ویکسینیشن ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow