مشرقی روس میں 8.8 شدت کا زلزلہ، جاپان سے امریکی ساحلوں تک سونامی وارننگ

image
روس کے مشرقی علاقے میں شدید ترین زلزلہ آیا ہے جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 8.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔

خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق زلزلے کے بعد شمالی اوقیانوس کے ساحلی علاقوں میں سونامی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

زلزلے کے باعث امریکی ریاستوں الاسکا اور ہوائی جبکہ جاپان میں بھی سونامی کے خطرے سے خبردار کیا گیا ہے۔

ہونولولو جزیرے پر سائرن بجا کر شہریوں کو اونچے مقامات کی جانب جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق ملک کے مرکزی جزیروں کے شمال میں واقع ہوکائیڈو کے جنوبی ساحل پر واقع توکاچی میں 40 سینٹی میٹر (ایک فٹ سے زیادہ) کی سونامی لہروں کو ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کامچٹکا جزیرہ نما پر زلزلے کے مرکز کے قریب روسی علاقوں میں نقصانات اور انخلا کی اطلاعات ہیں۔

مقامی گورنر ویلری لیمارینکو کے مطابق سونامی کی پہلی لہر ساحلی علاقے سیویرو-کورلسک سے ٹکرا گئی جو کہ بحر اوقیانوس میں روس کے جزائر کریل پر واقع مرکزی بستی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رہائشی محفوظ ہیں اور اُس وقت تک اونچے مقامات پر رہیں جب تک کہ لہروں کا خطرہ ختم نہ ہو جائے۔

پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے بتایا کہ زلزلے سے سونامی کی لہریں پیدا ہوئی ہیں جن سے ہوائی ریاست کے تمام جزیروں کی ساحلی پٹی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

وارننگ میں کہا گیا ہے کہ پہلی لہریں منگل کو مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے کے قریب متوقع ہیں اور ’جان و مال کے تحفظ کے لیے فوری کارروائی کی جانی چاہیے۔‘

ہونولولو جزیرے پر سائرن بجا کر شہریوں کو اونچے مقامات کی جانب جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ فوٹو: اے پی

اوریگون ڈیپارٹمنٹ آف ایمرجنسی مینجمنٹ نے فیس بک پر پوسٹ کیا کہ ساحل کے ساتھ سونامی کی چھوٹی لہریں رات 11:40 پر شروع ہونے کی توقع ہے۔ یہ لہریں تین فٹ تک اونچی ہو سکتی ہیں اور لوگوں پر زور دیا کہ وہ ساحلوں، بندرگاہوں اور مرینا سے دور رہیں اور ایڈوائزری واپس لیے جانے تک ساحل سے دور محفوظ مقامات پر رہیں۔

محکمے نے بتایا ہے کہ ’یہ کوئی بڑا سونامی نہیں، لیکن اونچی اور تیز لہریں پانی کے قریب رہنے والوں کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔‘

کینیڈا کے برٹش کولمبیا صوبے، امریکی ریاستوں واشنگٹن اور کیلیفورنیا تک پھیلے مغربی ساحل کے ساتھ اوریگون میں بھی سونامی کی لہریں پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow