اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ صحت کے سینئر افسر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
خیبر پختونخوا میں وزیراعلیٰ کے مشیر مصدق عباسی کو محکمہ صحت کے ڈپٹی ڈائریکٹر انٹرنل آڈٹ کے خلاف رشوت لینے کی شکایت موصول ہوئی کہ آفیسر نے آڈٹ اعتراجات ختم کرنے کے لیے 20 لاکھ روپے رشوت طلب کی ہے۔
وزیراعلیٰ کے مشیر مصدق عباسی نے نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن صدیق انجم کے قیادت میں ٹیم تشکیل دی، کارروائی میں ڈپٹی دائریکٹر انٹرنل آڈٹ محکمہ صحت ظاہر شاہ کو 10 لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے مجسٹریٹ کے موجودگی میں رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔
ملزم ظاہر شاہ سیکشن آفیسر جنرل محکمہ صحت عدنان مروت کے دفتر میں رشوت کی رقم وصول کررہا تھا، ملزم ظاہر شاہ سے رشوت کی رقم بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ اینٹی کرپشن نے ملزم ظاہر شاہ کو مزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔