بے ذائقہ کھانا بھی شوق سے کھا لیتے ہیں کیونکہ۔۔ ندا یاسر نے شوہروں کو قابو کرنے کا دلچسپ فارمولا بتا دیا

image

"آپ نے ضرور نوٹ کیا ہوگا کہ کئی خواتین کو اپنے شوہروں کو کنٹرول کرنا خوب آتا ہے۔ لوگ عام طور پر اس بات کو منفی انداز میں لیتے ہیں کہ 'شوہر اُس کے قابو میں ہے'، لیکن ایسا تب ہی ہوتا ہے جب عورت اپنے شوہر کی سائیکی کو سمجھ لیتی ہے۔ ایک قریبی دوست ہیں، جنہوں نے اپنے شوہر کی ذہنیت کو بخوبی پڑھا ہوا ہے۔ اب وہ شوہر ان کا بنایا بالکل بے ذائقہ کھانا بھی خوشی سے کھاتا ہے، جو ہم سب کے لیے ناقابلِ برداشت ہوتا تھا۔ شوہر کو قابو میں لانے کے لیے اُس کے مزاج اور سوچ کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔"

پاکستان کی مقبول مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں، مگر اس بار وجہ کچھ مختلف تھی۔ نجی چینل کے پروگرام، گڈ مارننگ پاکستان میں ایک حالیہ شو کے دوران ندا نے شادی شدہ زندگی میں ذہانت سے نبھانے کے چند دلچسپ اور چونکا دینے والے نکات شیئر کیے۔ پروگرام میں ونیزا احمد، فیضان شیخ اور ایک ماہرِ نفسیات بطور مہمان شریک ہوئے۔ موضوع تھا "پُرامن شادی شدہ زندگی کے راز"، اور گفتگو کے دوران ندا یاسر نے نہ صرف خواتین کے ہنر مندی سے شوہروں کو سمجھنے کا ذکر کیا بلکہ ایک قریبی خاتون کی مثال بھی پیش کی، جو اپنے شوہر کی نفسیات سمجھ کر پورے تعلق کو اپنی مرضی کے مطابق چلا رہی ہیں۔

ندا کے مطابق، شوہر کی پسند ناپسند، مزاج، عادتیں اور سوچ کو سمجھ لینا ہی اصل طاقت ہے۔ اور یہی وہ کنجی ہے جس سے خواتین باآسانی اپنے ازدواجی رشتے کو خود اعتمادی سے نبھاتی ہیں۔ یہاں تک کہ بے ذائقہ کھانا بھی شوہر کو لذیذ لگنے لگتا ہے۔

شو میں ندا بغیر میک اپ کے نظر آئیں، جس پر مداحوں کی جانب سے ملے جلے تاثرات دیکھنے کو ملے، تاہم سوشل میڈیا پر اصل توجہ ان کے "شوہر کو قابو میں رکھنے کی ٹِپ" پر مرکوز رہی، جس پر ناظرین نے خوب تبصرے کیے۔ ندا کا یہ بیان ایک سنجیدہ مگر دلچسپ حقیقت کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ تعلقات کو سمجھنے اور نبھانے کے لیے ظاہری چیزوں سے زیادہ دماغی ہم آہنگی اور مشاہدہ ضروری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow