بالی وڈ کی اداکارہ سارہ علی خان حال ہی میں ارجن پرتاپ باجوہ کے ساتھ دہلی میں دیکھی گئیں اور تب سے انٹرنیٹ پر اِس کے چرچے ہیں۔سوشل میڈیا پر دونوں کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں انہیں ایک گاڑی میں بیٹھتے دیکھا جا سکتا ہے۔ارجن پرتاپ باجوہ کون ہیں؟ہندوستان ٹائمز کے مطابق ارجن اداکار، موسیقار اور مارشل آرٹس کے شوقین ہیں اور انڈین پنجاب میں بی جے پی کے نائب صدر فتح جنگ سنگھ باجوہ کے بیٹے ہیں۔ انہوں نے بالی وڈ کے مرکزی دھارے کے حلقوں میں نسبتاً کم پروفائل رکھا ہوا ہے۔فلم ’بینڈ آف مہاراجا‘ میں کیمرے کے سامنے قدم رکھنے سے پہلے فلم ’سنگھ از بلینگ‘ جیسے پروجیکٹس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر پردے کے پیچھے فلم میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ انہوں نے ایک موسیقار کے طور پر جگہ بنائی ہے اور ’تھنکنگ باؤٹ یو‘ ’ہیل کیٹ‘ اور ’این روٹ جیسے ٹریک جاری کیے ہیں۔انہوں نے ٹیک پانڈا اور کینزانی کے ساتھ ایک فیوژن سنگل ’پردہ‘ پر بھی کام کیا۔مارشل آرٹس کے شوقین ارجن اکثر انسٹاگرام پر اپنے طرز زندگی کی جھلکیاں شیئر کرتے ہیں جہاں ان کے 60 ہزار سے زائد زیادہ فالوورز ہیں۔ ان کے مداحوں کی فہرست میں بالی وڈ کے قابل ذکر نام ملائکہ اروڑہ، بھومی پیڈنیکر، ہرناز کور سندھو اور ردھیما پنڈت شامل ہیں۔ ڈیٹنگ کی افواہوں کے باوجود دونوں میں سے کسی نے بھی قیاس آرائیوں پر توجہ نہیں دی۔ شائقین اب بھی ان کی طرف سے تصدیق کا انتظار کر رہے ہیں۔
View this post on Instagram A post shared by Pallav Paliwal (@pallav_paliwal)
دوسری طرف سارہ اپنے خاندان کے ساتھ بھی دکھائی دے رہی ہیں۔ وہ حال ہی میں اپنے بھائی ابراہیم علی خان کی ساتھ خوشی مناتے ہوئے نظر آئیں جن کی فلم ’سرزمین‘ حال ہی میں ریلیز ہوئی تھی۔چاہے ارجن اور سارہ کے درمیان تعلق کی چہ مگوئیاں ایک افواہ ہوں یا ایک نئے مشہور جوڑے کی شروعات، لیکن ایک چیز واضح ہے کہ ارجن پرتاپ باجوہ دیکھنے کے لائق ہیں۔