محمد کو مسلسل دوسرے سال انگلینڈ اور ویلز میں پیدا ہونے والے بچوں کے لیے مقبول ترین نام قرار دیا گیا ہے۔عربی میں محمد کے معنی ’قابل تعریف‘ یا ’قابل ستائش‘ کے ہیں۔ یہ نام خاص طور پر پیغمبرِ اسلام کے نام کی وجہ سے رکھا جاتا ہے۔انگریزی میں محمد نام سپیلنگز کی تبدیلیوں کے ساتھ 30 مختلف طرح سے لکھا جاتا ہے۔ نام محمد 1924 میں انگلینڈ اور ویلز میں سب سے پہلے 100 مقبول ترین ناموں میں شامل ہوا۔برطانیہ کے دفتر برائے قومی شماریات کے مطابق محمد جو 1980 کی دہائی کے وسط میں ٹاپ 100 ناموں میں شامل تھا۔ 2024 میں یہ نام پانچ ہزار 721 بچوں کا رکھا گیا، جو کہ 2023 کے مقابلے میں 23 فیصد زیادہ شرح تھی۔Mohammed فہرست میں 21 واں مقبول ترین نام تھا، جبکہ Mohammad اس فہرست میں 53 ویں نمبر پر تھا۔2024 میں انگلینڈ اور ویلز میں لڑکوں کے لیے دیگر مقبول مسلم ناموں میں یوسف (69 ویں نمبر پر)، موسیٰ (73 ویں)، ابراہیم (76 ویں) اور یحییٰ (93 ویں) شامل تھے۔ٹاپ 100 میں لڑکیوں کے مسلم ناموں میں لیلیٰ (56 ویں)، مریم (57 ویں) اور فاطمہ (76 ویں) شامل تھے۔