ہوم ڈیپارٹمنٹ بلوچستان نے تمام اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کردی۔
صوبہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں 15 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔ضلع قلعہ عبداللہ میں بھی دفعہ 144 نافذ ہے۔
دفعہ 144 کے دوران موٹر سائیکل پر ڈبل سواری، گاڑیوں پر کالے شیشے لگانے اور اسلحہ کی نمائش پر سخت پابندی ہوگی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔