لکی مروت میں افسوسناک واقعہ۔۔ گولہ پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق، 17 زخمی

image

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے سر بند میں ہفتے کے روز ایک افسوسناک واقعے میں گولہ پھٹنے سے پانچ کم عمر بچے بحق جبکہ بارہ افراد زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

ہسپتال ذرائع کے مط ابق جاں بحق ہونے والوں میں چار بچیاں اور ایک بچہ شامل ہے، جن کی عمریں دو سے سات سال کے درمیان تھیں۔ زخمیوں میں بھی زیادہ تر تعداد بچوں کی ہے جنہیں فوری طور پر سٹی ہسپتال لکی مروت منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ایم ایس سٹی ہسپتال کے مطابق حادثے کے بعد ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، تمام طبی عملے کو فوری طور پر طلب کر لیا گیا ہے اور ایک خصوصی نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر 17 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں پانچ کی موت واقع ہو چکی ہے جبکہ بارہ زخمی ہیں۔

واقعے کے بارے میں اطلاعات متضاد ہیں۔ بعض زخمی بچوں کے مطابق انہیں ایک مارٹر گولہ یا راکٹ نما چیز ملی تھی، جسے کھیل کے دوران تالاب میں پھینکنے پر زور دار دھماکہ ہوا۔ بعض دیگر بیانات کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب آسمان سے کوئی شے زمین پر آ گری۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور شواہد اکٹھے کر کے ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US