سونے کی قیمت کو پر لگ گئے۔۔ مہنگا ہو کر فی تولہ سونا کتنے کا ملنے لگا؟

image

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار 100 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 59 ہزار روپے فی تولہ تک جا پہنچی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 5 ہزار 229 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا، جس سے نیا نرخ 3 لاکھ 7 ہزار 784 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں تیزی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 61 ڈالر مہنگا ہو کر 3 ہزار 363 ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US