بنگلہ دیش میں فروری 2026 میں انتخابات ہوں گے، عبوری رہنما ڈاکٹر یونس کا اعلان

image
عبوری رہنما ڈاکٹر محمد یونس نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں فروری 2026 میں انتخابات ہوں گے۔ گذشتہ برس ایک عوامی بغاوت کے بعد حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد یہ پہلے انتخابات ہیں۔

فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ڈاکٹر یونس نے وزیراعظم شیخ حسینہ کی معزولی کے ایک سال مکمل ہونے پر ایک بیان میں کہا کہ ’عبوری حکومت کی جانب سے میں چیف الیکشن کمشنر کو ایک خط لکھوں گا جس میں درخواست کروں گا کہ انتخابات فروری 2026 میں رمضان سے پہلے کرائے جائیں۔‘

نوبل امن انعام یافتہ 85 سالہ ڈاکٹر یونس انتخابات تک نگراں حکومت کے چیف ایڈوائزر کے طور پر قیادت کر رہے ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ وہ ووٹنگ کے بعد اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم آخری اور اہم ترین مرحلے میں داخل ہوں گے اور وہ ہے ایک منتخب حکومت کو اقتدار کی منتقلی۔‘

یونس نے پہلے کہا تھا کہ انتخابات اپریل میں ہوں گے، لیکن اہم سیاسی جماعتیں ان سے رمضان کے مقدس مہینے سے پہلے ان کا انعقاد کرنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں آپ سب سے درخواست کرتا ہوں کہ ہمارے لیے دعا کریں تاکہ ہم منصفانہ انتخابات کر سکیں، جس سے تمام شہریوں کو نئے بنگلہ دیش کی تعمیر میں کامیابی سے آگے بڑھنے کے قابل بنایا جا سکے۔‘

"حکومت کی جانب سے، ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری تعاون فراہم کریں گے کہ انتخابات آزادانہ اور پرامن ہوں۔‘

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US