دپیکا پاڈوکون کی انسٹاگرام رِیل نے ایک ارب 90 کروڑ ویوز کے ساتھ عالمی ریکارڈ توڑ دیا

image
بالی وڈ سلیبرٹی دپیکا پاڈوکون سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی مشہور شخصیات میں سے ایک ہیں، جن کے فالوورز کی تعداد 80 ملین سے تجاوز کر چکی ہے۔

تاہم حال ہی میں اداکارہ کی جانب سے ایک ہوٹل چین کے ساتھ اشتراک میں پوسٹ کی گئی انسٹاگرام رِیل نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا ہے۔

دپیکا پاڈوکون نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک رِیل شیئر کی، جو کہ ایک مشہور ہوٹل چین کے ساتھ ’پیڈ پارٹنرشپ‘ کا حصہ تھی۔

اس رِیل نے سوشل میڈیا پر غیر معمولی مقبولیت حاصل کی اور صرف 8 ہفتوں میں اسے 1.9 ارب (بلین) بار دیکھا گیا۔

انڈین ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق یہ ایک سادہ سا پروموشنل ویڈیو تھا، جسے اب تک کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی انسٹاگرام رِیل قرار دیا جا رہا ہے۔

دپیکا کے مداح اس ریل کی مقبولیت پر تبصرہ کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’دنیا کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی انسٹاگرام رِیل؟ ملکہ ہونے کی یہی تو وجہ ہے۔‘

ایک اور صارف نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’1.9 ارب؟ میں نے زندگی میں پہلی بار کسی ویڈیو کو اربوں میں جاتے دیکھا ہے۔‘

    

View this post on Instagram           A post shared by दीपिका पादुकोण (@deepikapadukone)

ایک اور مداح نے لکھا کہ ایک ماہ میں 2 ارب ویوز حاصل کرنا تاریخی ہے۔

ایک اور فین نے تبصرہ کیا کہ ’دنیا کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی انسٹاگرام رِیل، اور پہلی جس نے 2 ارب کا ہندسہ عبور کیا۔ اور یہ صرف ایک اشتہار ہے! اگر دپیکا کا اشتہار اتنا وائرل ہو سکتا ہے، تو اندازہ لگائیں کہ وہ کتنی آئیکونک شخصیت ہیں۔‘

دپیکا پاڈوکون کو حال ہی میں ہالی ووڈ واک آف فیم میں 2026 کے لیے سٹار سے نوازے جانے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

ان کا نام اُن نمایاں شخصیات میں شامل کیا گیا ہے جنہیں ریکارڈنگز، فلم، ٹیلی ویژن، سٹیج پرفارمنس، اور سپورٹس انٹرٹینمنٹ میں خدمات پر اس اعزاز سے نوازا جائے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US