منگل کے روز پولیس نے بلوچستان کے مختلف شہروں سے پی ٹی آئی کے درجنوں احتجاجی کارکنوں کو گرفتار کیا جبکہ بعض مقامات پر آنسو گیس کی شیلنگبھی کی گئی، دوسری جانب علی امین گنڈاپور نے دعویٰ کیا ہے کہخیبرپختونخوا میں چھ گھنٹے سے زائد عوام کا سمندر سڑکوں پر موجود رہا۔
- پاکستان تحریکِ انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کو دو سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں ہونے والے احتجاج کے دوران لاہور سمیت دیگر شہروں میں جماعت کے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے تاہم حکومت نے گرفتاری سے متعلق پی ٹی آئی کے دعوؤں کو مسترد کیا ہے۔
- الیکشن کمیشن نے عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت تحریک انصاف کے نو اراکین اسمبلی اور سینیٹ کو نااہل قرار دے دیا ہے
- انڈیا کی شمالی ریاست اتراکھنڈ کے اترکاشی ضلع میں کلاؤڈ برسٹ (بادل پھٹنے) سے پانی کی سطح اچانک بڑھ گئی جس سے دھرالی گاؤں میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے
- یوکرین کی جنگ میں پاکستانی جنگجوؤں کی شرکت کا الزام بے بنیاد ہے: دفتر خارجہ
عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی کا احتجاج، تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریاں، حکومت کی تردید