ڈرامے بند ہوگئے تو تم اور اقراء بیروزگار ہوجاؤ گے۔۔ یاسر حسین کا متنازعہ بیان ایک بار پھر صارفین کو آگ بگولا کرگیا ! دیکھیں

image

’’ڈرامے بند کرو، ہمیں فرق نہیں پڑتا‘‘

’تمہیں تو چپ ہی رہنا چاہیے‘‘

’’اگر ڈرامے بند ہوئے تو تم اور تمہاری بیوی گھر بیٹھ جاؤ گے‘‘

یاسر حسین ایک ہمہ جہت فنکار ہیں، جو اداکار، ہدایتکار، مصنف اور پروڈیوسر کی حیثیت سے پاکستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ وہ معروف اداکارہ اقرا عزیز کے شوہر بھی ہیں، اور ان کی صاف گو طبیعت انہیں اکثر خبروں کی زینت بنا دیتی ہے۔ یاسر اپنی رائے کے اظہار میں کبھی جھجکتے نہیں، چاہے وہ موضوع کتنا ہی متنازع کیوں نہ ہو۔

حال ہی میں یوٹیوب چینل نقطہ کو دیے گئے انٹرویو میں یاسر حسین نے ایک بار پھر ایسے خیالات کا اظہار کیا جنہوں نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کر دیا۔ انہوں نے حکومت کو تھیٹر پرفارمنسز اور رقص کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر یہ سرگرمیاں ہو ہی رہی ہیں تو حکومت کو ان پر باقاعدہ ٹیکس لگا کر انہیں قانونی شکل دے دینی چاہیے، بجائے اس کے کہ کبھی کبھار چھاپے مارے جائیں جو کسی حل کی طرف نہیں لے جاتے۔

یاسر نے واضح کیا کہ ریاست کو اپنا موقف مکمل طور پر واضح کرنا چاہیے۔ یا تو مکمل اسلامی ریاست بنائی جائے جہاں ہر قسم کے ڈرامے، رقص، اور غیر شرعی میل جول بند کیا جائے، یا پھر ہر کسی کو آزادی دی جائے کہ وہ جو چاہے کرے۔ ان کا مزید کہنا تھا، "اگر یہ واقعی اسلامی ریاست ہے تو پھر مجھے بھی کسی غیر محرم میزبان کے ساتھ بیٹھنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، اسے بھی بند کیا جائے۔"

یاسر حسین کے ان بیانات پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا۔ کئی صارفین نے انہیں منافق قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ڈرامے بند ہوئے تو ان کا اور ان کی بیوی کا کیریئر ہی ختم ہو جائے گا۔ ایک صارف نے طنز کیا، "تمہیں تو چپ ہی رہنا چاہیے۔" جب کہ ایک اور نے لکھا، "ہاں ہاں، ڈرامے بند کر دو، ہمیں کوئی پرواہ نہیں!"


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US