سوات میں زیر تعمیر عمارت سے گر کر 2 مزدور جاں بحق، ایک زخمی

image

سوات میں زیر تعمیر عمارت میں کام کے دوران بلندی سے گرنے والے 3 مزدوروں میں سے 2 دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ سوات کے علاقے کڑے سر میں پیش آیا جہاں 3 مزدور عمارت کی تیسری منزل پر کام کرتے ہوئے اچانک گر گئے۔

مزدوروں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال روانہ کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے 2 مزدوروں کی موت کی تصدیق کردی جبکہ تیسرے زخمی مزدور کا علاج جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US