راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق بہن بھائی کی نماز جنازہ نیو کراچی الیون ڈی روڈ پر ادا کر دی گئی۔
نماز جنازہ سے قبل ہی علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد لواحقین کے گھر پر موجود تھی، نماز جنازہ میں لواحقین، زخمی والد، امیر جماعت اسلامی کراچی کے علاوہ علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
نمازِ جنازہ نیو کراچی سیکٹر الیون ڈی میں بعد نماز عصر ادا کی گئی، اس سے قبل میتیں ایمبولینس کے ذریعے لواحقین کے گھر پہنچائی گئیں۔ بعد ازاں ان کی تدفین نیو کراچی نمبر 6 کے قبرستان میں کردی گئی، اس موقع پر اہل خانہ غم سے نڈھال جبکہ علاقے میں فضا سوگوار تھی۔