گلستان جوہر میں مقتول نوجوانوں کی نماز جنازہ، وادی حسین میں تدفین

image

پہلوان گوٹھ میں فائرنگ سے جاں بحق دو افراد کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد وادی حسین قبرستان میں تدفین کردی گئی۔

گلستان جوہر میں گزشتہ روز فائرنگ سے جاں بحق سید مظہر عباس اور علی وارث کی نماز جنازہ پہلوان گوٹھ میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں علمائے کرام، مقتولین کے عزیز و اقارب اور اہل محلہ نے شرکت کی، نماز جنازہ کے بعد ورثاء نے احتجاج بھی کیا، مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے، نماز جنازہ کے موقع پر پہلوان گوٹھ میں کاروبار مکمل طور پر بند تھا اور علاقے میں پولیس اور رینجرز کی نفری تعینات تھی۔

مقتول سید مظہر عباس دو بچوں کا باپ تھا جبکہ مقتول علی وارث کی کچھ ماہ بعد شادی تھی، نماز جنازہ کے بعد مقتولین کی تدفین وادی حسین میں کردی گئی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ کا مقدمہ درج نہیں کیا گیااور واقعہ میں ملوث کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ شب پہلوان گوٹھ میں امام بارگاہ کے قریب بیٹھے افراد پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا تھا۔ پولیس کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ حملہ آور کار اور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US