چوتھی شادی کسی کنٹریکٹر کی بیٹی سے کر لو۔۔ اقرار الحسن کا خود کو مڈل کلاس کہنا بھاری کیوں پڑ گیا؟ دیکھیں

image

"اگر آپ شادیاں کرتے رہیں گے تو بیویوں کے خرچے بھی اٹھانے ہوں گے، پھر گھر کیسے بنے گا؟ ایک مشورہ, اب چوتھی شادی کسی کنٹریکٹر کی بیٹی سے کرلیں، گھر خود بن جائے گا۔"

"اگر یہ مڈل کلاس ہیں، تو پھر ہم کون ہیں؟"

"سارا سال بیویوں کے ساتھ یورپ گھومتے ہیں اور اب کہتے ہیں کہ گھر بنانے کے پیسے نہیں ہیں۔"

معروف پاکستانی اینکر اور صحافی اقرار الحسن حال ہی میں علی حمزہ کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور مالی مشکلات پر بات کی۔ گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ وہ اب تک اپنا ذاتی گھر نہیں بنا سکے اور ہمیشہ کرائے پر رہے ہیں۔ ان کے مطابق، مڈل کلاس پس منظر سے آنے والے شخص کے لیے گھر بنانا ہمیشہ ایک خواب کی طرح ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گھر کی تعمیر کئی مسائل کی وجہ سے رکی رہی، خاص طور پر حالیہ برسوں میں تعمیراتی اخراجات میں اضافے کے باعث۔ تاہم، ان کا کہنا تھا کہ جلد ہی وہ اپنی اہلیہ قرۃ العین اور بیٹے پہلاج کے ساتھ نئے گھر میں شفٹ ہو رہے ہیں، جبکہ دوسری بیویاں عروسہ خان اور فرح یوسف بھی قریبی علاقے میں رہائش اختیار کریں گی۔

پوڈکاسٹ کا یہ حصہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین نے اقرار الحسن کو مڈل کلاس کہلانے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ بیشتر کا کہنا تھا کہ وہ اصل مڈل کلاس کی مشکلات سے ناواقف ہیں۔ کچھ نے طنزیہ انداز میں کہا کہ مسلسل شادیاں کرنے والے کو خرچ بڑھنے کا شکایت نہیں کرنی چاہیے۔ ان بیانات اور ردعمل نے اقرار الحسن کے مڈل کلاس والے دعوے کو ایک نیا تنازعہ بنا دیا، جو اب ہر جگہ زیر بحث ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US