عروسہ کی سب سے بری عادت کیا ہے؟ اقرار الحسن نے پہلی بار تیسری بیوی کے متعلق سچائی اگل ڈالی

image

"عروسہ بہت زندہ دل اور خوش مزاج ہے، وہ معصوم بھی ہے اور ساتھ ہی بہت ذہین بھی۔ میں اور میری پہلی بیوی دونوں کو اس کی یہی بات پسند ہے۔ البتہ جو چیز مجھے اس میں کم پسند ہے، وہ یہ کہ وہ میرے احساسات کا اتنا زیادہ خیال رکھتی ہے کہ کبھی کبھی اپنی بات یا احساسات مجھ سے شیئر ہی نہیں کرتی، کیونکہ وہ سوچتی ہے کہ اس سے میرا موڈ خراب نہ ہو۔"

پاکستان کے مشہور اینکر اقرار الحسن، جن کی ذاتی زندگی ہمیشہ ہی خبروں کا حصہ رہی ہے، نے ایک شو میں اپنی تیسری بیوی عروسہ اقرار کے بارے میں کھل کر بات کی۔ تین صحافی بیویوں کے شوہر اقرار نے عروسہ کی شخصیت کو معصومیت، ذہانت اور خوش مزاجی کا خوبصورت امتزاج قرار دیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ عروسہ اپنی ساس یعنی اقرار کی پہلی بیوی کے ساتھ بھی رہتی ہیں اور دونوں کی دوستی کو سوشل میڈیا پر مثالی قرار دیا جاتا ہے۔

تاہم، اس گفتگو کے بعد انٹرنیٹ پر ایک نیا تنازع کھڑا ہو گیا۔ کچھ صارفین نے کہا، "یہ شخص عروسہ کے ساتھ 8 سال تک افیئر میں رہا۔" کسی نے طنزیہ لکھا، "یہ ہر وقت اپنی بیویوں کی تعریف ہی کیوں کرتا رہتا ہے؟" جبکہ ایک اور نے صاف الفاظ میں کہا، "یہ شخص کسی کا وفادار نہیں ہو سکتا۔" یہ بیان نہ صرف مداحوں کے درمیان بحث کا سبب بنا بلکہ ایک بار پھر اقرار الحسن کی ذاتی زندگی کو سرخیوں میں لے آیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US