انکل نعمان کیا کررہے تھے۔۔ نادیہ خان نے نعمان اعجاز کی اداکاری کے پرخچے اڑا دیے ! دیکھیں

image

"یہ سین بالکل پرفیکٹ تھا، جے بی کو کنفیوژ دکھنا تھا اس لیے اس نے یہ ایکسپریشن دیے"

"وہ صحیح کہہ رہی ہے، ان سینز میں وہ نشے میں لگ رہا تھا"

"نادیا، نعمان اعجاز کی ایکٹنگ پر تنقید کر رہی ہے، کیا وقت آ گیا ہے"

ڈرامہ پرورش نوجوانوں اور والدین کے درمیان کئی موضوعات پر بحث کا باعث بنا ہے، جن میں بُلینگ، والدین اور بچوں سے غیر حقیقی توقعات، نوعمری میں رومانس اور کیریئر کے دباؤ جیسے مسائل شامل ہیں۔ نادیہ خان بھی اس ڈرامے کو پسند کرتی ہیں مگر انہوں نے ایک موقع پر نعمان اعجاز کی پرفارمنس پر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی بیٹی علیزہ ڈرامہ دیکھ رہی تھی اور ایک اہم سین میں نعمان اعجاز اپنے بھائی سے بات کر رہے تھے، اس دوران وہ چیونگم چبا رہے تھے اور تھوڑا ہکلا بھی رہے تھے۔ علیزہ نے یہ بات نادیہ کو بتائی اور پوچھا کہ "انکل نعمان یہ کیا کر رہے تھے"۔ اس پر نادیہ نے اپنے ریویو میں اس سین کا ذکر کیا۔

انٹرنیٹ پر لوگوں کی رائے اس پر منقسم ہے، کچھ نے نعمان اعجاز کے انداز کو درست قرار دیا جبکہ کچھ نے نادیہ کی تنقید سے اتفاق کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US